مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین ٹی وی چینل نے شام کے حوالے سے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بارے میں خبر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق شام کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ غربی-عبری اور عرب ٹرائیکا کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد گروہوں نے امریکی ہتھیاروں کی مدد سے بدھ کو ادلب اور حلب کے مضافات پر حملہ کیا، تاہم شامی فضائیہ کی بمباری سے دہشت گردوں کی بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہوئی ہے۔
آپ کا تبصرہ